مانسہرہ۔ تھانہ بفہ کی حدود میں چوری کی بڑی واردات
مانسہرہ میں چوریوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ایک چوری کی بڑی واردات گاندھیاں کے مقام دن دیہاڑے چوری کی واردات اہل خانہ کی عدم موجودگی میں چوروں نے گھر کا تالہ توڑ کر 20 (بیس) لاکھ نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے پولیس نے متاثرہ شخص راشد خان کی درخواست ہر مقدمہ درج کرکے چوروں کی تلاش میں چھاپہ زنی شروع کردی تھانہ بفہ میں دی گئی متاثرہ شخص راشد خان کی درخواست کے مطابق وہ اپنی جمعرات کے روز دن 12 بجے کے قریب وہ اہنی والدہ اور بہن کے ہمراہ اپنی خالہ کی وفات پر ختم القرآن کی دعا میں شرکت کے لئے کالج دوراہا گئے ہوئے تھے کہ گھر کو خالی پاکر نامعلوم چوروں نے گھر میں داخل ہوکر 20 لاکھ نقدی سات تولے طلائی زیورات تین عدد ٹارچ اور نئی بیڈ شیٹس چوری کرکے لے ۔ تھانہ بفہ پولیس کو واردات کی اطلاع دینے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے واردات کا معائنہ کیا اور فنگر پرنٹس بھی لئے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے واضح رہے کہ مانسہرہ میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر شدید پریشانی سے دوچار شہریوں نے محمکہ پولیس کے اعلی حکام سے اپیل کی کہ چوری کی وارداتوں پر فوری طور پر قابو پانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کاروائیاں کریں