کوہستان، داسو ڈیم پر کام کرنے والی گاڑی کھائی میں گرنے کے بعد دریا میں ڈوب گئی
حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور جان بحق
دریا میں ڈوبنے والی گاڑی کے ڈرائیور کی لاش کی تلاش جاری
ڈسٹرکٹ اپرکوہستان کے علاقہ داسو ڈیم پر کام کرنے والی لوڈر ڈمپر گاڑی گر کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں گاڑی ڈرائیور سمیت دریابرد ہوگئی ۔
ڈرائیور شیر زمان ولد روز میر جن کا تعلق کوہستان اپر جلکوٹ سے ہے۔ واقعے کا اطلاع ملتے ہیں متعلقہ تھانہ داسو کے ایس ایچ او نور نبی شاہ بمع پولیس نفری اور مقامی لوگ جائی وقوع پر پہنچے اور ریسکیوں آپریشن شروع کردیا ۔
مقامی لوگوں اور پولیس کے جوانوں کی مدد سے لاش کو ڈھونڈنا شروع کردیا تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی لاش نہ مل سکی ۔ جس کی تلاش جاری ھے۔