گڑھی حبیب اللہ اراضی تنا زعے پر قتل کے خلاف روڈ بلاک

تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود جاگیر میں زمین تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں آیازخان ولد عبدالعزیز خان موقع پر جان بحق جبکہ چار افراد جن میں عابد خان . ثناءاللہ خان . جاوید خان . محمد عارف کے علاوہ ایک بچی نور فاطمہ ولد سجاد خان شامل ہیں زخمیوں کو سول اسپتال گڑھی حبیب اللہ میں ابتدائی طبعی امداد کے بعد مانسہرہ ریفر کردیا گیا جبکہ مقتول آیاز خان کی نعش کو جاگیر کے مقام پر سڑک پر رکھ احتجاج روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیےبلاک کر دیا ہے جس کی وجہ سے ایڈیشنل ایس پی مانسہرہ سردار جہانگیر خان اور ڈی ایس پی انویسٹیگیشن مانسہرہ وحید خان بھی موقع پر پہنچ کر لوگوں سے مذاکرات کیے اور روڈ کو دونوں سائیڈوں سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے آزاد کر دیا ان کہ ہمراہ ڈی ایس پی سرکل بالاکوٹ سعید یدون صاحب اور اس ایچ او تھانہ بالاکوٹ طارق خان اور اس ایچ او تھانہ گڑھی حبیب اللہ ملک اصف حسین اور Oii شہزاد خان بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں