ہریپور : میرٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے اہل امیدواروں کو ڈرائیونگ لائسنس ایشو کیا جائے گا ۔ڈی ایس پی ٹریفک
ڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشاد گیلانی نے نئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے امیدواروں سے ٹیسٹ لیا۔ٹیسٹ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔امیدواروں سے سفر کی دعا اور دیگر روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق بھی ٹیسٹ لیا ۔
ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے اہل امیدوراوں کو ڈرائیونگ لائسنس ایشو کیا جائے گا ۔ٹریفک قوانین کی لاعلمی کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ڈرائیونگ ٹیسٹ کے حصول کے لیے آنے والے امیدواروں کو اس امتحان سے گزر کر ہی ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیا جائے گا ۔