تھانہ صدر کی حدود سراڑہ نور پور میں 25.05.2023 کو گھریلو تنازعہ پر ایک قتل جبکہ دوسرا زخمی کرنے کا واقع رونما ہوا۔ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302.324.148.149 PPC مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر کیڈٹ عامر خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر عمر حیات کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث05ملزمان میں سے 03 ملزمان گوہر رحمان ولد فضلداد ،عمران اور رمضان پسران محبت خان ساکنان سراڑہ کو گرفتار کرکے پیش عدالت کیا ۔عدالت سے 02 یوم حراست پولیس منظور ہوئی ۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔گرفتار ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے ۔