*تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کی کامیاب کاروائی *
*8/9 سالہ بچے سے جنسی ذیادتی کرنے والا ملزم گرفتار ۔*تھانہ کوٹ نجیب اللہ چوکی رضوان شہید کی حدود نادر آباد میں مورخہ 01.07.2023 کو 9/8 سالہ بچے سے جنسی ذیادتی کا واقع رونما ہوا۔بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف زیر دفعہ 377.53CPA کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا ۔
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ انسپکٹر عارف خان کو وقوعہ ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ نے ہمراہ انچارج چوکی رضوان شہید حبیب اللہ خان و دیگر نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم عامر ولد محمد فاروق سکنہ نادر آباد کو گرفتار کر لیا۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔