ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح امتیاز خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر محمد سجاد کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران عمران ولد اورنگزیب سکنہ سوکا سرائے صالح سے 1کلو725گرام چرس ،شبیر حسین ولد عطاء اللہ سکنہ میرا علیخان سے 1کلو 665گرام چرس ،عامر شہزاد سکنہ سوکا سرائے صالح سے 1کلو 627گرام چرس اور سید زاکر حسین شاہ ولد سید صابر حسین شاہ سکنہ چنگی بانڈی سے 1کلو115گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔
گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر۔