موٹروے ڈکیتی کیس میں ملوث 6رکنی بین الضلاعی ڈکیت گروہ گرفتار ۔۔
مسروقہ رقم 17لاکھ روپے برآمد 02 پستول اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی موٹر کار برآمد ۔۔
ایس پی انوسٹی گیشن آصف گوہر نے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ محمد عارف کے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 05.04.2023 کو تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود کوٹ انٹرچینج اور جھاری کس انٹرچینج کے درمیان روالپنڈی کے تاجر کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کا واقع رونما ہوا۔مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 392.34/15AA کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ڈی پی او ہری پور نے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ محمد عارف اور انوسٹی گیشن سٹاف پر مشتعمل ٹیم تشکیل دی ۔ٹیم نے مقدمہ میں جدید سائنسی و تکنیکی زرائعے سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کیا جو ملزمان بعد وقوعہ ملک کے دور دوراز علاقوں میں روپوش ہو گئے تھے بعدہ ٹیم نے نہایت حکمت عملی اور جانفشانی سے کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان صدیق ولد عبدلقیوم سکنہ لوہار بانڈہ مانسرہ ،محمد عارف ولد گلاب خان سکنہ محلہ بانڈی دربند ،سلطان ولد عبدالمتین سکنہ شراکوٹ پالس حال قلندآباد،آمیز ولد عمران خان سکنہ شراکوٹ پالس حال بٹ دریہ مانسرہ ،مشرف ولد حیدر زمان سکنہ دربند مانسرہ اور گل حمد ولد حیات خان سکنہ پلوسو تورغر حال دربند مانسرہ کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم 17 لاکھ روپے ، وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی موٹرکار نمبری A-288/Sindh اور 02عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلیے ۔ملزمان کو پیش عدالت کیا گیا جہاں سے 02یوم حراست پولیس منظور ہوئی مزید ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے