*ہری پور ،غازی پولیس مقابلہ ،*
*قتل کے مقدمہ میں ملوث خطرناک ملزم کی پولیس پر فائرنگ ،*
*پولیس کی جوابی کاروائی میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار۔*
*ملزم قبل ازیں سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں ملوث تھا۔*
تھانہ غازی کی حدود گواری میں مورخہ 07.07.2023 کو قتل کا واقع رونما ہوا ۔مدعی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 302.109PPC مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل غازی محمد طاہر قریشی اور ایس ایچ او تھانہ غازی انسپکٹر مہتاب خان کو قتل کے وقوعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔ایس ایچ او تھانہ غازی ہمراہ نفری پولیس کے حدود تھانہ میں گشت پر موجود تھے کہ اپنے زرائعے سے قتل کے وقوعہ میں ملوث ملزم رفاقت ولد میرداد سکنہ گواری کی علاقہ میں موجدگی کی اطلاع ملی ۔جو اس اطلاع کو مصدقہ جان کر ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل غازی کی زیر نگرانی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ زنی عمل میں لائی جو ملزم نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی باارادہ قتل فائرنگ شروع کردی ۔پولیس ٹیم نے نہایت حکمت عملی سے اپنی جان بچاتے ہوئے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی کاروائی عمل میں لائی۔جوابی کاروائی میں ملزم گولی لگ کر زمین پر گرا جس کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے قبضہ سے 12بور رپیٹر کلاشنکوف نما معہ ایمونیشن قبضہ پولیس میں کیے ۔بعد ازاں ملزم کو طبی امداد کے لیے THQہسپتال غازی پہنچایا ۔ملزم کے خلاف زیر دفعہ 324.353.186.15AA کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔ملزم قبل ازیں بھی سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں ملوث تھا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔