ہری پور مسجد کے اندر بچے سے زیادتی کی کوشش ملزم گرفتار

*ہری پور،تھانہ خانپور پولیس کی کامیاب کاروائی ،6/5 سالہ بچے سے جنسی ذیادتی کو کوشش کرنے والا ملزم گرفتار ۔*

تھانہ خانپور کی حدود گاؤں سراہدنہ میں مسجد کے اندر مورخہ 28.06.2023 کو 6/5 سالہ بچے سے جنسی ذیادتی کی کوشش کرنے کا واقع رونما ہوا ۔مدعی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 377.511.53CPA PPC مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر اور ایس ایچ او تھانہ خانپور انس خان کو وقوعہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ۔ایس ایچ او تھانہ خانپور نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور کی زیر نگرانی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم عاطف ولد مقصود سکنہ سراہدنہ کو گرفتار کر لیا۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں