ہری پور موٹر سائیکل چور گروہ کا سرغنہ گرفتار ۔۔مال مسروقہ بر آمد

*ہری پور(ملک علی زیب سے ) ،تھانہ صدر پولیس کی کامیاب کاروائی ،*
*موٹرسائیکل اور کشتی کا انجن اور دیگر سامان چوری کرنے والے گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار سرقہ شدہ موٹرسائیکل اور انجن برآمد۔*

تھانہ صدر کی حدود چکہائی نزد چریاں میں رات کے اوقات میں موٹرسائیکل اور کشتی کا انجن چوری ہونے کا واقع رونما ہوا۔مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 380.381A PPC مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل صدر عمر حیات اور ایس ایچ او تھانہ صدر کیڈٹ عامر خان کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے سرقہ شدہ موٹرسائیکل اور انجن اور دیگر سامان کی برآمدگی سے متعلق احکامات جاری کیے ۔ایس ایچ او تھانہ صدر نے ہمراہ نفری پولیس و انوسٹی گیشن سٹاف کے ڈی ایس پی سرکل صدر کی زیر نگرانی مقدمہ میں تفتیش کا آغآز کرتے ہوئے متعدد مشتبہ گان کو تھانہ میں لاکر انٹاروگیٹ کیا ۔دوران انٹاروگیشن ذیشان احمد ولد دلشاد سکنہ محلہ پلوسی کچھی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر واردات کا انکشاف کیا ۔جس کو مقدمہ میں حسب ضابطہ گرفتار کر کے قبضہ سے سرقہ شدہ موٹرسائیکل اور کشتی کا انجن برآمد کرلیا ۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں