ہری پور ۔۔۔۔ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو زخمی حالت میں گرفتار ۔ڈکیت گروہ چوکی شاہ مقصود کی حدود میں ڈکیتی کرنے کے بعد فرار ہو رہا تھا۔
ملزمان نے تھانہ سرائے صالح چوکی شاہ مقصود کی حدود میں ڈکیتی کی۔ شاہ مقصود پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملزمان کا تعاقب کیا۔ ڈکیت گروہ کی پولیس پر فائرنگ ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈکیت جبران ولد اجمل سکنہ لب میل موقع پر جاں بحق ۔ دو ملزمان کامران عرف کامی ولد بدری زمان اور علی ولد نامعلوم سکنہ کرہکی معمولی زخمی حالت میں گرفتار ۔ ڈکیت گروہ نے عامر ولد حاجی عبدالقیوم سکنہ ڈنگہ پل اور اظہر جاوید ولد محمد جاوید سکنہ چنگی بانڈی سے ڈکیتی کے دوران نقدی و دیگر قیمتی سامان چھینا تھا ۔ہری پور جانبحق ہونے والےڈکیت جبران کی نعش ٹراما سنٹر ہری پار منتقل کر دی گئ۔