آگاہی فراہم کرنے کے لئے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور میں بطور چیف گیسٹ شرکت ۔
ڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشاد گیلانی کا سکول و کالجز کے طلباء میں ٹریفک قوانین سےمتعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہریپور میں بطور چیف گیسٹ شرکت کی ۔ اس موقع پر ٹریفک سٹاف کے علاوہ سکول انتظامیہ اورطلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کالج انتظامیہ اور طلباء سے ملاقات کی اور طلباء کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دئیے۔
مزید ڈی ایس پی ٹریفک نے طلباء کو روڈ پر پیدل چلنے کے ساتھ کراس کرنے اور والدین کے ہمراہ دوران ڈرائیونگ کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے اور مختلف اشاروں سے متعلق بھی آگاہی دی۔ کمسن اور ون ویلنگ کے نقصانات کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدبیر کے حوالے سے بھی آگاہی دی۔ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنا ہر شہری پر فرض ہے۔ خود بھی عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور دوسروں کو بھی اس بات کی تلقین کریں۔