*ہری پورمیں افسوس ناک حادثہ
ہزارہ موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 1 جانبحق، 2 زخمی
ہزارہ موٹروے پر کوٹ نجیب اللہ اور چیچیاں انٹرچینج کے درمیان مزدا اور کار آپس میں ٹکرا گئے۔
حادثے کے نتیجے میں مزدا سوار 35 سالہ ولایت سکنہ صوابی موقع پر جانبحق،مزدا سوار 28 سالہ عادل سکنہ صوابی اور کار سوار 23 سالہ منصور سکنہ مانسہرہ زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم نے لاش اور زخمیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق مزدا سوار افراد ہری پور جارہے تھے کہ راستے میں اوور ٹیک کے دوران حادثہ پیش آیا۔