ہزارہ کی بیٹی کا بڑا اعزاز پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا
ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سونیا شمروز خان کو بہترین پولیسنگ اور خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے کی جانے والی گراں قدر خدمات پر انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ویمن پولیس آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا۔سونیا شمروز، 60 سالہ تاریخ میں پولیس آفیسر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی اور دوسری مسلمان خاتون ہوں گی ۔
سونیا خان پی پی ہزارہ کے سابق صدر اور سابق صوبائی وزیر شمعروز خان جدون کی بیٹی ہیں اور ڈی پی او بٹگرام کی حثیت سے ان دنوں کام کر رہی ہیں