ایبٹ آباد کے خصوصی بچوں کے تعلیمی ادارہ کنگسٹن سکول کے تین خصوصی کھلاڑی ورلڈ گیمز جرمنی برلن 2023 کیلئے روانہ ہو گئے ہیں. کنگسٹن سکول جو مغدور بچوں کے حوالے سے پورے پاکستان میں سب سے منفرد اور کامیاب ترین ادارہ ہے جو 25 سال سے کام کر رہا ہے . کنگسٹن سکول کے تین خصوصی کھلاڑی عبید اللہ خان جدون ،علی عامر، احمد علی ورلڈ گیمز جرمنی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں جو ہاکی اور باسکٹ بال میں حصہ لیں گے۔ادارہ کے پرنسپل سردار محمد عرفان نے بتایا ہے کہ سکول کے 7 خصوصی بچوں نے اسپیشل اولمپکس پاکستان کے فائنل ٹریننگ کیمپ میں جگہ بنائی۔اور قومی سطح کی تربیت حاصل کی ۔کنگسٹن سکول کے کوچ قمر زمان نے ان کھلاڑیوں کے ساتھ انتھک محنت کی جس سے سکول کے تین کھلاڑی جرمنی کے شہر برلن میں ورلڈ گیمز میں حصہ لے رہے ہیں۔یہ شاندار کھلاڑی نہ صرف کنگسٹن سکول شہر ایبٹ آباد بلکہ پورے پاکستان کا فخرہیں . اس سے پہلے سکول کے پاس تین انٹر نیشنل میڈلز جبکہ قومی سطح پر مختلف کھیلوں میں 290 گولڈ میڈلز ہیں .سردار محمد عرفان اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
اشتہار
Cute Baby Of The Month اس مہینے کا پیارا بچہ
مقابلے کے لیے 15 تاریخ سے پہلے اپنے بچے کی تصویر جمع کروائیں۔ Submit Your Child Photo before the 15th! of June