ہزار کے تین ڈسٹرکٹس میں انتظامیہ کی بڑی کاروائی

حکو مت خیبر پختونخوا
ریجنل انفار میشن آفس ایبٹ آباد
ہینڈ آؤ ٹ یکم ستمبر2023
اسسٹنٹ کمشنر غازی ہر ی پور نے حلال فوڈ اور لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ سری کوٹ، غازی اور جھانیاں چیک پوسٹ پر دودھ کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ ملاوٹ شدہ دودھ بیچنے پر متعدد دکانوں کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے اور دوکانیں سیل کیں۔
قبل ازین انہوں نے سب انجینئر ٹی ایم اے غازی، بلڈنگ انسپکٹر اور اسسٹنٹ بلڈنگ انسپکٹر کے اجلاس کی صدا رت کی اور تحصیل غازی میں موجود الیگل ہاؤسنگ سوسائٹی کے متعلق ضروری ہدایات جاری کی گئی۔
حکو مت خیبر پختونخوا
ریجنل انفار میشن آفس ایبٹ آباد
ہینڈ آؤ ٹ یکم ستمبر2023
ڈپٹی کمشنر ہریپور کپٹن ریٹا ئرڈ عون حیدر گوندل کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (دوئم) ہریپور فراز قریشی نے مکھنیال پولیس سٹیشن کی حدود میں جبری بازار، کوہالہ بازار، برکوٹ بازار اور مکھنیال بازار کا معائنہ کیا اور سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے اور زائد قیمتوں پر فروٹ فروخت کرنے پر 4 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی اور دوان چیکنگ پیٹرول کی غیر قانونی ایجنسیوں کو بھی سیل کر دیا گیا۔
حکو مت خیبر پختونخوا
ریجنل انفار میشن آفس ایبٹ آباد
ہینڈ آؤ ٹ یکم ستمبر2023
پرائس چیکنگ اورریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے اور عوام کو ریلف فراہم کر نے کے لئے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی کار وئیاں جا ری۔پرائس کنٹرول کے حوالے سے شہریوں کو ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ اور عملدرآمد جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد علی شیرخان خلیل نے تحصیل سینٹری انسپکٹر، لائیو سٹاک سپیشلسٹ، ٹوبیکو کنٹرول سیل، محکمہ ویٹ اینڈ میئر کے ہمراہ منڈیاں، کالج روڈ، میر پور، مانسہرہ روڈ، قلندرآباد بازار میں جنرل سٹورز، دودھ دہی، نان بائی، فروٹ، سبزی، گوشت اور دیگر مارکیٹ کا معائنہ کیا،دودھ میں ملاوٹ پر کاروائی، ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی فروخت کا جائزہ لیا، ریکارڈ چیک کیا اور خلاف ورزی پر 2 دکانیں سیل، چار افراد کو مراسلہ جات، ایف آئی آر اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں