ایبٹ آباد شہر میں سڑکیں تالاب بن گئیں ۔۔ہزارہ قومی محاذ کا نوٹس لینے کا مطالبہ ۔۔پارٹی کے بانی کی برسی اٹھارہ جولائی کو منانے کا اعلان

ہزارہ قومی محاذ پاکستان 18 جولائی قائد کی برسی بھرپور طریقے سے منائے گی۔ محمد جاوید جدون
پارٹی رہنما و عہدیداران سرگرمیاں تیز کریں مشترکہ میٹنگ کے بعد اعلامیہ
ہزارہ قومی محاذ پاکستان کا اہم اجلاس مرکزی صدر محمد جاوید جدون کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں پارٹی کے یوم تاسیس، ایبٹ آباد بورڈ کی سالگرہ اور قائد آصف ملک ایڈوکیٹ مرحوم کی برسی کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ ہزارہ قومی محاذ پاکستان کے صوبائی صدر امجد قدوس خان سواتی کے آفس میں منعقدہ میٹنگ میں پارٹی امور کو بھی زیر غور لایا گیا تمام تنظیمات کو مکمل و فعال بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ایبٹ آباد کینٹونمنٹ ایریا میں بارشی پانی سے متاثرہ علاقوں میں پائی جانے والی کشیدہ صورتحال اور زیر آب ایریاز کے لیئے کینٹونمنٹ بورڈ کے زمہ داران سے مطالبہ کیا گیا کہ آبی گزرگاہوں کو واگزار کرواتے ہوئے کینٹ ایریا میں بارشی پانی سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ میٹنگ میں اتفاق کیا گیا کہ یوم تاسیس کے پروگرام کے بعد تمام مسائل پر پارٹی میٹنگ کی جائے گی اور واضع حمکت عملی اپناتے ہوئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جائے گا۔ مرکزی صدر محمد جاوید جدون کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں مرکزی وائس چیئرمین اسد جاوید خان، مرکزی فنانس سیکریٹری عابد خان جدون، صوبائی صدر امجد قدوس خان سواتی، ڈویژنل صدر محمد ضیاء خان جدون ، ہزارہ ریجن کے سیکریٹری جنرل سید وقاص شاہ گیلانی، لائرز فورم ہزارہ کے صدر اویس خان علی زئی ایڈوکیٹ، ضلعی صدر جان محمد بنگش نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں