جھوٹی در خواستیں دے کر بلیک میل کیا جاتا ھے ڈی پی او مانسہرہ تحفظ دیں ہاتھی میرا کے رہاشیوں کی فریاد

مانسہرہ (چیف رپورٹر )مانسہرہ کے علاقے ہاتھی میرا کے رہاشی نصیر احمد اور رستم خان نے اپنے والد محمد زرداد کے ھمراہ مانسہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ہمارا مخالف شفیق الرخمان جو ہمارا رشتہ دار بھی ھے اراضی پر قبضہ کرنے اور راستہ بند کرنے کے لیے آئے روز جھوٹی درخواستیں دیتا ھے بد معاش لوگوں کو ساتھ ملا کر ہراساں کرتا ھے ہم شریف لوگ ہیں اور پولیس کی دی گئی من گھڑت اور جھوٹی درخواستوں کی وجہ سے ہمارا پورا خاندان شدید ذہنی اذیت سے دو چار ھے محمد زرداد نے کہا کہ میری عمر چو ہتر سال ھے میرے پورے خاندان کو بلا وجہ شفیق نے پرشان کر رکھا ھے میں ڈی پی او مانسہرہ سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمیں انصاف اور تحفظ دیا جائے انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی شنکیاری اور ایس ایچ او شینکیا ری شفیق کی جھوٹی درخواستوں پر عمل نہ کریں ہم شریف اور قانون پسند شہری ہیں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رھے ہیں ہمیں ہراساں نہ کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں