جے آئی ٹی کو دھمکانے پر عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف دوران تفتیش جے آئی ٹی سربراہ اور ممبران کو دھمکانے کے الزام میں تھانہ قلعہ گجر میں رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے دوران تفتیش انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے “JIT کے سربراہ عمران کشور اور ممبران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ اچھی طرح سن لیں نوٹ کر لیں آپ نے نہیں رہنا اگلی میری حکومت بننی ہے
پولیس کو دوران تفتیش دھمکانا کہ حکومت میں آ کر کسی آفیسر کو رہنے نہیں دیں گے اور انتقامی کاروائی کا نشانہ بنائیں گے انھیں آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تفتیش سے روکنا ہے یہ قانون و ضابطہ کی خلاف ورزی اور جرم ہے افسران بالا کو معطلع کیا جاتا ہے کہ آیندہ ایسی صورت میں کاروائی عمل میں لائی جائے گی. متن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں