فیس بک کے زریعے مالدار لوگوں کا شکار کرنے والی ثنا پکڑی گئی ۔۔۔لڑکی کا شوہر بھی گرفتار ۔۔۔

تھانہ پشتہ خرہ پولیس نے فیس بک پر لوگوںسے دوستی بنا کر انہیں اغواء کرکے بھاری تاوان وصول کرنے والی خاتون کو شوہر سمیت گرفتار کر کے حاصل کی جانے والی رقم برآمد کر لی ۔پلائی شیٹ کے تاجر معظم فواد ولد اورنگزیب سکنہ ورسک روڈ نے چند روز قبل تھانہ پشتہ خرہ پولیس کو بتایا کہ ایک ماہ قبل فیس بک کے ذریعے اس کی ثناء نامی لڑکی سے دوستی قائم ہو گئی تھی جو گزشتہ دنوں ورسک رورڈ پرو اقع اس کے شوروم ملنے بھی آئی تھی ثناء نے اسے بتایاکہ وہ باڑہ گیٹ میں رہائش پذیر ہے اور جسکے ساتھ وہ رہائش پذیر ہے وہ لوگ اس سے جسم فروشی کا کام کرواتے ہیں تم مجھے ان سے رہا کرانے میں مدد کرو اس کے بعد وہ چلی گئی اور اگلے روز اسے وٹس ایپ کے ذریعے کال کرکے بتایا کہ میری مد د کے لئے باڑہ گیٹ پہنچو اس کے بعد وہ موٹرسائیکل پر باڑہ گیٹ میں ثناء کے گھر گیا تو وہاں تو آدمی بھی موجود تھے ثناء نے ان دونوں کی مدد سے اسے پکڑ کر باندھ دیا اور اسے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے اس کی قابل اعتراض ویڈیو بنائی وہاں موجود افراد نے اس سے رہائی کے بدلے میں تیس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اس نے اپنے دوست طیب کی مدد سے انہیں تیس لاکھ روپے ادا کئے جسکے بعد ملزمان نے اس سے موٹرسائیکل ٗآئی فون اوردوسری اشیاء چھین لی اور زخمی حالت میں چھوڑ دیا پولیس نے واقعہ کی انکوائری کی تو معلوم ہوا کہ وقوعہ ہو چکاہے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے اورانکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردئیے گزشتہ شب تھانہ پشتہ خرہ پولیس نے ایک چھاپے کے دوران خاتون ملزمہ ثناء کو شوہر عامر سمیت گرفتار کر لیا اوران کے قبضے سے تاوان کے لئے وصول کی جانے والی رقم ٗموٹرسائیکل ٗنقدی او ر فون برآمد کر لئے ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں