مانسہرہ اور کوہستان میں لوگ قتل کر کے بٹگرام میں پناہ لیتے ہیں ۔۔خان آزم نے بٹگرام کو برباد کر دیا ۔۔۔نعیم شاہین

خان ازم غیر شرعی نظام ہے جس سے نہ صرف انصاف کا قتل عام ہوتا ہے بلکہ اسی فرسودہ نظام نے گھر گھر بھائی چارے کی فضا کو بھی نقصان پہنچایا ہے، نعیم شاہین

بٹگرام کے سرکاری ہسپتال اور یونیورسٹی کیمپس میں سہولیات کا فقدان ہے، بیوٹیفیکیشن کے فنڈ سے ایک پودا تک نہیں لگایا گیا، چیئرمین تحریک انقلاب

بٹگرام( ) تحریک انقلاب پولیٹیکل مومنٹ کے چیئرمین نعیم شاہین کا گاوں اغز بانڈہ اور شنگلی پائیں میں یوم تاسیس کی دعوت کے سلسلے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خان ازم غیر شرعی نظام ہے جس سے نہ صرف انصاف کا قتل عام ہوتا ہے بلکہ اسی فرسودہ نظام نے گھر گھر بھائی چارے کی فضا کو بھی نقصان پہنچایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خان ازم میں صلح رحمی ڈلہ جنبہ کی بنیاد پر ہوتا ہے یہ غیر شرعی، غیر سیاسی نظام ہے جو ہمیں تعلیم سے بھی دور کررہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ بٹگرام میں تعلیمی نظام درہم برہم ہے ٹیکنیکل کالج اور کامرس کالج کے نام سے کوئی واقف نہیں جبکہ یونیورسٹی کیمپس میں بھی سہولیات کا فقدان ہے، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہمیں تعلیم سے دور رکھا جارہا ہے کیونکہ یہ خوانین نہیں چاہتے کہ علم اور نور پھیلے۔ چیئرمین تحریک انقلاب نے کہا کہ ہمیں ڈلہ جنبہ کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا جس کا اسلام، شریعت اور پختون ولی سے کوئی تعلق نہیں،قوم کے اتحاد سے خان ازم کو خطرہ ہے یہ نہیں چاہتے سب متحد ہو اور اپنا بنیادی حقوق جان لیں ۔انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ قوم متحد ہو اور جان لیں کہ ہم اس ریاست میں کیوں جی رہے، ہمارا کردار کیا ہے؟ ۔نعیم شاہین نے مزید کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے جہاں سائن بورڈ اویزاں کئے گئے ہیں کہ ٹیسٹ کیلئے سیرنج باہر سے لایا جائےنگران حکومت میں 28 ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کا بٹگرام سے تبادلہ کردیا گیا ہے،بی ایچ یوز میں لیڈی ڈاکٹروں کا فقدان ہے۔ چیئرمین تحریک انقلاب نے کہا کہ تھانہ، پٹوارخانہ، ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر میں خوانین کی دخل اندازی ہےبجلی کا مسئلہ ایم این اے اور ایم پی ایز حل کرواسکتے تھے مگر نہیں کیا، اب کہتے ہیں احتجاجی مظاہروں اور تحاریک سے مسئلہ حل کرینگے، قوم کو ان سے پوچھنا چاہئے کہ اب تک انہوں نے کیا کیاہے؟۔ انکا کہنا تھا کہ کوہستان کے قاتل آلائی اور اوگی مانسہرہ کے قاتلوں نے ترند میں پناہ لے رکھی ہے،بیوٹیفیکیشن فنڈ کے ایک ارب روپے سے بٹگرام میں ایک پودا تک نہیں لگایا جاسکا، پیسے ڈی سی، ایم پی اے کھا چکے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔نعیم شاہین نے صوبائی وزیر جنگلات کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا ،کہا کہ وزیر جنگلات کا تعلق بٹگرام سے ہے مگر یہاں درختوں کی بے دریغ کٹائی جاری ہے ،سلسلہ یونہی چلتا رہا تو وہ وقت دور نہیں کہ ہم آکسیجن پیسوں پر لینگے۔

چئیر مین تحریک انقلاب نعیم شاہین کا شنگلی پائیں میں خطاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں