مانسہرہ بڑی خبر ..

پولیس نے چکیاہ بائی پاس روڈ ایوب چوک دو افراد کے قتل میں ملوث تین ملزمان کوگرفتار کر لیا ۔ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مذاحمت پردونوں دوستوں کو قتل کیا. ذرائع کیمطابق گزشتہ ہفتہ ایوب چوک کے قرب بائی پاس روڈ پر شاپ میں قتل ہونے والے دونوجوان دوستوں مسرور شاہ اور ناصر خان کے قاتلوں کو سٹی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے. ذرائع کے مطابق گرفتار دوملزمان کاتعلق مانسہرہ اور ایک کاراولپنڈی سے ہے. ملزمان ڈکیتی کی غرض سے شاپ میں داخل ہوئے اور مذاحمت پر ناصر خان اور مسرور شاہ کو قتل کیا .ملزمان کو آج پولیس کی طرف سے میڈیا کے سامنے پیش کئیے جانے کاامکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں