مفرور عثمان عرف بلا پولیس مقابلہ میں جاں بحق

ہریپور تھانہ سرائے ضلع ہریپور پولیس کی کاروائی قتل اور ڈکیتی و راہ زنی کی ورداتوں میں مطلوب مفرور عثمان عرف بلا پولیس مقابلہ میں جاں بحق ۔
قاتل عثمان عرف بلا ولد موسی قوم افغانی نے مورخہ 7-5-2023 کو عبدالطیف ولد میاں داد کو قتل کرکے بعد از وقوعہ فرار ہوگیا۔
ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح امتیاز خان نے بمعہ دیگر پولیس نفری قاتل کی گرفتاری کیلئے چھاپہ زنیاں شروع کردی ۔ دوران چھاپہ زنی قاتل عثمان عرف بلا نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں عثمان عرف بلا مارا گیا۔
مفرور عثمان عرف بلا قتل اور پانچ ڈکیتی و راہ زنی کے مختلف مقدمات میں ہری پور و دیگر اضلاع کو بھی مطلوب تھا ۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان نے ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح اور انکی ٹیم کیلئے فرض شناسی وبہادری کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی اسناد و نقد انعام کا اعلان کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں