مقدس کتاب پر ہاتھ رکھ کردشمنی ختم کرنے کا عہد

پشاور :- تہکال پولیس ، جرگہ مشران اور علماء کرام کی کوششوں سے پرانی دشمنی دوستی میں بدل گیی

پشاور… افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر قتل مقابلے کی دشمنیاں ختم کرنے کا مہم جاری ہے جس کے تحت تہکال پولیس، جرگہ ممبران، علماء کرام اور معززین علاقہ کی کوششوں سے تہکال بالا میں عرصہ دراز سے جاری پرانی دشمنی دوستی میں بدل گئی،فریقین نے جرگہ کی موجودگی میں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر آئندہ کے لئے آپس میں بھائیوں کی طرح رہنے کا وعدہ کیا-
تفصیلات کے مطابق تہکال بالا میں ملک بلال اور ملک شیر دل اور فریقین کے عزیز و اقارب کے درمیان عرصہ دراز سے دشمنی چلی آرہی تھی-جسمیں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئی تھیں-جس کی وجہ سے علاقے کے امن پر منفی اثرات مرتب ہورہے تھے-اس دشمنی کے خاتمے کے لئے خلیل عوامی اتحاد، علما کرام اور تہکال پولیس نے کوششیں شروع کیں-دن رات ایک کرکے آخر کار آج ارباب عالمگیر خان کی رہائش گاہ پر راضی نامہ کی تقریب منعقد ہوئی-جسمیں فریقین نے شیر و شکر ہوکر آپس میں بھائیوں کی طرح رہنے کا عزم کیا-
جرگہ درج ذیل ممبران پر مشتمل تھا
مولانا عبداللہ خلیل،مولانا امان اللہ حقانی،ملک بشیر خان خلیل،ہدایت اللہ خلیل،علی خان خلیل،رضوان اللہ خلیل یوسف خان خلیل،ملک کفایت اللہ خلیل،ثمین جان خلیل،ملک نظر علی خلیل،نوشاد خان خلیل،ممریز خان خلیل پر مشتمل تھا-تمام جرگہ ممبران مبارک کے مستحق ہیں-ہم اپنی جانب سے فریقین انکے عزیز و اقارب اور جرگہ ممبران کو مبارک باد پیش کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں