ملک میں دو جنگیں جاری ہیں اسد دلدار سواتی

عوام سے گزارش ہے کہ سیاست سے بالا تر ہو کر مہنگائی کے خلاف آواز بلند کریں اسد دلدار سواتی ورنہ زندہ باد مردہ باد کی نعرے ھمیں لے ڈوبیں گی۔
ہمارے ملک میں اس وقت دو جنگیں لڑی جا رہی ہیں۔ غریب روٹی کیلئے اور امیر اقتدار کیلئے لڑ رہا ہے.
ان خیالات کا اظہار مانسھرہ کے سیاسی و سماجی عوامی خدمت گار اسد دلدار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوۓ کہا کہ کمر توڑ مہنگائی کے طوفان سے غریب عوام مرے جارہے ہیں اور حکومتوں کو ٹس سے مس تک نہیں ہے یہ حکمران غریبوں کے گھروں میں جا کر دیکھیں ان کو روزہ افطار کرنے کے لیے ایک کھجور تک نہیں بےروزگاری کا یہ عالم ہے کہ پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں اٹھائے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ان کے لیے کوئی بھی ملازمت نہیں آخر یہ ظلم زیادتی کب تک چلتی رہے گی حکومت کب سنجیدگی کے ساتھ اس مسئلہ کا حل نکالیں گی اگر یہ ظلم اسی طرح برقرار رہا اور اسی طرح مہنگائی رہی تو ملک میں امن و امان برقرار نہیں رہے گا اگر ملک میں امن و امان برقرار رکھنا ہے تو یہ ظلم اور زیادتی بند کرنی ہوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں