کرسچن کمیونٹی سے وابستہ صحافیوں کی ورکشاپ

مری
کرسچین جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام چار روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ڈونگا گلی ( مری ) میں کرایا جس میں لاہور ، فیصل آباد ، قصور ، ملتان ، وہاڑی ، اسلام آباد اور پشاور سے مسیحی کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،ورکشاپ کے پہلے روز ایف سی کالج یونیورسٹی کے شعبہ صحافت سے وابستہ پروفیسر ڈاکٹر سید محمد ثاقب نے شرکا کو موسیماتی تبدیلی سے درپیش مسائل بارے آگاہ کیا، ٹریننگ ورکشاپ کے دوسرے روز معروف صحافی عزاز سید نے تحقیقاتی صحافت جبکہ مس شیبا گل نے صنفی امتیاز اور صحافتی اعتبار سے حساسیت بارے آگاہ کیا ،ورکشاپ کے تیسرے معروف قانون دان اور انسانی حقوق کے سرگرم رہنما آفتاب عالم نے صحافتی اصولوں اور اخلاقیات بارے شرکاء کو آگاہی دی جبکہ سیئنر صحافی کاشف نواب نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ اور ذیشان یعقوب نے ڈیجٹل سیکورٹی کے حوالے سے بتایا بعد ازاں بشپ آف پشاور بشپ ہمفری سرفراز ہیٹر نے ورکشاپ میں شریک ہونے والے صحافیوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہ سماجی اور مذہبی ہم آہنگی کے لئے صحافی مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں
کرسچین جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے صحافیوں کے لئے ایسی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد خوش آیند ہے جس سے ان کو صحافت کی جدید تکنیک سے بارے بتایا جاتے ایسی ورکشاپس پرامن معاشرے کے قیام کے لئے ضروری ہیں۔کرسچین جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے مسیحی صحافیوں کے لئے ورکشاپ کے انعقاد کو مسیحی کیمونٹی کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے مسیحی صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے ایسی ورکشاپس ضروری ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں