کے پی پولیس کے آئی جی سے لے کر کانسٹیبل تک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانی دی ھے

ملک بھر کی طرح ضلع مانسہرہ میں بھی ہفتہ شہداء پولیس انتہائ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔پولیس افسران اور جوانوں کی شہداء کی قبروں پر حاضریوں کا سلسلہ جاری۔

*ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی اے۔ایس۔آئ سید فاروق حسین شاہ شہید کی قبر پر حاضری قبر پر سلامی دی ، قاتحہ خوانی کی ، پھولوں کی چادریں چڑھانے کے بعد شہید کے لواحقین سے ملاقات کی*

انکا کہنا تھا کہ ہفتہ شہداء پولیس کے منانے کا مقصد اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا اور ان کو یاد کرنا ہے کیونکہ یہ ہماری فورس کا اہم حصہ رہے ہیں اور انہوں نے ضلع میں امن کو قائم رکھنے ، وطن عزیز کے دفاع کو مضبوط کرنے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں ۔ شہدائے پولیس ہمارے اصل ہیروز ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت ضلع مانسہرہ میں امن قائم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں جس کا ثبوت آئی جی رینک سے لے کر کانسٹبل تک پولیس افسران کی شہادتیں ہیں۔جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی اور سب سے زیادہ شہادتیں پیش کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں