ہریپور۔شہید ہونے والے کانسٹیبل راجہ خدا بخش سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک

نماز جنازہ میں کمشنر ہزارہ، ڈی آئی جی ہزار سمیت اعلیٰ افسران و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

گزشتہ رات تھانہ کوٹ نجیب اللہ چوکی رضوان شہید کی حدود چمبہ پنڈ میں دوران گشت ڈکیت گروہ کی فائرنگ سے کانسٹیبل راجہ خدا بخش زخمی ہوئے بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے ۔شہید کی نماز جنازہ میں ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان ،کمشنر ہزارہ عامر سلطان خان ترین ، ایس پی انوسٹی گیشن آصف گوہر خان، دیگر افسران و سیاسی سماجی شخصیات اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ شہید کے جسد خاکی پر افسران پولیس کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر ہری پور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد شہید کی بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔ شہید راجہ خدا بخش کا جسد خاکی آبائی گاؤں بائیاں احمد علی خان روانہ کردیا گیا۔
۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں