ہزارہ میں شیشہ آئیس کی فروخت میں اضافہ ۔۔۔خوشی دے کر مارنے والا نشہ ھے کیا ؟

ا.آئیس کا نشہ سب سے خطر ناک نشہ
ہزارہ میں شیشے میں آئس مکس کرکے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو دھوکے سے خاموش قاتل کا عادی بنایا جا رہا ہے۔۔۔۔۔
آئس ( شیشہ) کیا ہے ؟
آج کل ہزارہ میں بہت زیادہ فروخت ہوتا ہے
آئس ایک ایسا نشہ ہے جس کے پہلی بار استعمال سے انسان کے اندر خوشی کے ہارمونز انتہائی ایکٹیو ھو جاتے ہیں۔
جس سے انسان انتہائی خوشی محسوس کرتا ہے۔
آئس کا نشہ 36 سے 72 گھنٹے تک ہوتا ہے۔
اور وہ انسان 72 گھنٹوں تک جاگتا رہتا ہے۔
پہلی دفعہ انسان کو آئس استعمال کرنے سے جو لذت اور خوشی محسوس ہوتی ھے وہ آہستہ آہستہ کم ہو جاتی ہے۔
اور اس کے ساتھ انسان آئس کی ڈوز پے ڈوز بڑھاتا جاتا ہے تاکہ وہ پہلے والی خوشی محسوس کر سکے۔
کسی بھی نشے سے انسان کے اندر رشتے کی تمیز نہیں رہتی مگر آٸس ایک خطرناک چیز ھے جو وقت کے ساتھ ساتھ انسان کی ہڈیوں کو پکڑ لیتی ہے۔
آئس استعمال کرنے والے انسان پر بھروسہ کرنا بیوقوفی ہے۔
آئس استعمال کرنے والے انسان کے ہاتھوں سے کسی بھی وقت کوٸ ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے جب وہ نشے کی حالت میں ہو۔
پوسٹ لگانے کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان نسل اس سے دور رہیں اپنے اور اپنے پیاروں کے خاطر ۔ اب ھم سب کا فرض بنتا ھے کہ اس ناسور کے خلاف آواز اٹھائیں اور نوجوان نسل کو بچائیں۔۔۔۔ورنہ پچھتانے کا کیا فائدہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں