ھڑ یا لہ روڈ احتجاج خرد برد کا الزام انکوائری کا مطا لبہ روڈ کی مکمل تعمیر کے لئے اہلیان ہڑیالہ کی طرف سے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی تھ
اس لئے فوری طور پر ملک عمران صاحب کے گھر میٹنگ بلائی گئی، جس میں اہلیان ہڑیالہ کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ کونسلر واجد سلیمان، سابقہ امیدوران کثیر تنولی، ملک عمران، رفیق اعوان کے علاوہ ہڑیالہ ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران نے بھی بھرپور شرکت کی۔
میٹنگ میں ملک نثار، ملک عمران ، کثیر تنولی، واجد سلیمان، رفیق اعوان اور حاجی ثاقب کے ساتھ ساتھ ہڑیالہ ویلفیئر سوسائٹی نے اپنا اپنا موقف پیش کیا۔
سب سے پہلے خفیہ میٹنگ پر شدید ردعمل دیا گیا اور اس میٹنگ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔
جس کے بعد میٹنگ میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ گاؤں کے روڈ کے لئے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے سابقہ ایم پی اے بابر سلیم سواتی نے جاری کئے تھے، جس میں سے صرف 64 لاکھ روپے لگانے کے بعد باقی 1 کروڑ 16 لاکھ روپے محکمے کی طرف سے خرد برد کر دیئے گئے ہیں۔
میٹنگ میں متفقہ طور پر گاؤں کے روڈ کے فنڈ میں خرد برد کرنے پر محکمہ اور باقی زمہ داران کے خلاف عدالت، مانسہرہ اور پشاور اینٹی کرپشن اور نیب میں درخواست دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جبکہ روڈ کی عارضی مرمت جو ہڑیالہ ویلفیئر سوسائٹی کے توسط سے جاری ہے اور وہ جاری رہے گئی۔