بٹل شکورہ موٹر ساٸیکل حادثہ میں ایک بچہ جان بحق ایک شدید زخمی ۔۔۔۔
یہ دونوں کم عمر سکول کے طالب نماز مغرب کے وقت تھانہ بٹل کی حدود شکورہ کے مقام پر موٹرساٸیکل پر سوار تھے کہ ایک بہت گہری کھاٸ میں گر گۓ ۔ موقع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ایک بچہ سعد ولد شفیع جو دسویں کلاس کا طالب علم تھا موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا بچہ عمر ولد نزیر شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر جالگلی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں فوری طبعی امداد کے بعد مانسہرہ پہنچا دیا گیا ۔۔۔۔۔اس افسوس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ سوگوار ہوگیا۔ اطلاع کے مطابق جانبحق بچے کے والد صاحب سیالکوٹ میں تھے جن کو بھی اطلاع کر دی گٸ تو وہ وہاں سے گھر کیلیۓ روانہ ہوگۓ ہیں ۔
اس حادثہ کی اطلاع ملنے پر SHO تھانہ بٹل نے بھی اپنی نفری موقع کی طرف بھیج دی ہے ۔۔۔