آٹے کی غیر منصفانہ تقسیم فنڈ کی بندش اور ڈپٹی مئیر کے عہدے پر غیر قانونی تقرری کی کوشش کے خلاف تحصیل کونسل مانسہرہ بلدیاتی نمائندے میدان میں آ گئے .
تحصیل کونسل مانسہرہ کے 70 سے زائد ممبران بغیر پریذائیڈنگ آفیسرڈپٹی مئیر انتخابات کے کسی بھی غیر قانونی طور پربلائے جانے والے اجلاس کو مسترد کریں گے ۔ایک سال سے بلدیاتی اداروں کو بجٹ میں 42 ارب روپے کے فنڈز کی عدم فراہمی پر چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سوموٹو نوٹس لیں ۔یوٹیلٹی سٹور سستا آٹا میں وسیع پیمانے پرخرد برد کی شکایات ہیں ٹی ایم اے شہر میں میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائے گزشتہ روز ڈپٹی مئیر مانسہرہ کے امیدوار ملک ممتاز نے ممبران تحصیل کونسل۔بشارت علی سواتی۔خرم شہزاد خان۔حاجی عبدالقیوم۔محمدعارف۔جاوید لودھی۔ناصرہ بی بی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق صوبائی اسمبلی وکابینہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کر کے جون 2022میں پریذائیڈنگ آفیسر کی تحصیل چئیرمین کے اختیار کوختم کر دیا ہے اب یہ اختیار کونسل ممبران کے پاس ہے جس پر الیکشن کمیشن نے 25 جنوری کوانتخابات کاشیڈول جاری کیا جس پر صوبہ کی فیز ون انتخابات میں معر ض وجود میں آنے والی گیارہ کونسلز کے ممبران کی طرف سے حکم امتناعی لیا گیا جسکی وجہ سے الیکشن کمیشن نے صرف ان کونسلوں کے انتخاب ملتوی کرنے کے تمام کونسلوں کے نتخابات ملتوی کئیے جس سے اب تک تحصل سطح پر بلدیاتی نظام غیر فعال ہے انھوں نے کہا کہ بغیر تحصیل ڈپٹی مئیر۔پریذائیڈنگ آفیسر انتخابات کے تحصیل کونسل کااجلاس نہیں نبلایاجاسکتا ہے طالاکوتحصیل کونسل کااجلاس بلانے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی سی مانسہرہ نوٹس لیکر سیکرٹری ٹی ایم او کومعطل کریں اور ٹی ایم او مانسہرہ کوبھی خبردار کیا جائے تحصیل مانسہرہ میں نوے کے ایوان میں ہم ستر ممبران متحد ہیں کسی غیرقانونی اقدام کاحصہ نہیں بنیں گے ممبران کی اکثریت آزاد حثیت سے منتخب ہے ہم تحصیل کونسل کوپریذائیڈنگ الیکشن کے بعد چلانے کیلئیے اور عوامی فلاح وبہبود کیلئیے مل کر کام کرنے کوتیار ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ایک سال سے صوبائی بجٹ میں بلدیاتی اداروں کیلئیے مختص تیس فیصد پی ایف سی فنڈ کااجراء نہیں کیا گیا ہے جس پر چیف جسٹس سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ سوموٹونوٹس لیں ۔اسوقت صوبائی محکمہ خزانہ میں پچھلی حکومت سے اب تک منڈی لگی ہوئی ہے کمیشن لیکر فنڈز کی ریلیز کی شکایات عام ہیں ۔ سستا آٹا یوٹیلٹی سٹور کی تقسیم میں اپنوں کونوازنے اور کرپشن پرتحقیقات ہونی چاہئیے۔