ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقامات کاغان اور ناران میں ملک بھر سے سیاحوں کی آمد شروع ، سیاحوں کو سیکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہمی کے حوالے سے ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کا سیاحتی مقامات کاغان ، ناران اور ملحقہ پولیس چوکیات اور پولیس پٹرولنگ پوسٹوں کا دورہ۔ ڈیوٹی پر موجود جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئیے نقد انعام بھی تقسیم کئیے۔
تفصیلی دورے کے دوران ڈی پی او مانسہرہ نے تھانہ کاغان ، پولیس چیک پوسٹ سوچ ، پولیس چیک پوسٹ بٹہ کنڈی ، پولیس چیک پوسٹ بھڑوائی، پولیس چیک پوائنٹ بیسل، اور پولیس چیک پوسٹ گیٹی داس کا وزٹ کیا ۔
ڈی پی او مانسہرہ نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ سیاحتی مقامات پر سیاحوں اور دیگر مسافروں کی سفری سہولیات میں آسانیاں پیدا کی جائیں پولیس کی جانب سے سیاحوں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی جاۓ۔ان تمام مقامات پر پولیس گشت اور ٹریفک پولیس اہلکاران کو بڑھایا جائے تاکہ سیاحوں کو پولیس کی جانب سے تحفظ اور رہنمائی مل سکےاور پولیس کا اچھا تاثر پوری دنیا میں اجاگر ہو سکے۔
ڈی پی او مانسہرہ نے سیاحتی مقامات پر تعینات پولیس اہلکاران کو سختی سے ہدایت کی وہ سیاحوں اور مسافروں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور تمام پولیس چیک پوسٹوں اور سیاحتی مقامات پر میرا کمپلین نمبر 03058500313 واضح جگہ پر آویزاں کریں تاکہ سیاح اور مقامی لوگ اپنی شکایت میسج کے زریعے مجھے پہنچا سکیں۔