کولئی پالس کوہستان گاڑی حادثہ…چھ افراد جان بحق تین زخمی ہو گئے
کولئی پیگل کے قریب نور ڈرائیور کی گاڑی کو رات حادثہ پیش آیا
گاڑی گہر ی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جانبحق اور تین زخمی ہوئے ۔
جانبحق ہونے والوں میں دوکاندار سید جمشید سکنہ میدان کولئی، زوجہ قاری نعیم اللہ، جمشید کا بیٹا عمر تقریبا آٹھ سال، فضل محمد کالی خیل سکنہ چاٹ کولئی، ڈرائیور نور ولد زرین قوم آزاد خیل سکنہ قلعہ کولئی، اور مولانا محمد عثمان ولد ستی قوم گجر شامل ہیں، جبکہ قاری نعیم اللہ اور ان کے دوبچے زخمی ہیں ۔