Nim..کورس میں شریک افسران کا ڈی آئی جی ہزارہ آفس کا دورہ

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیر اہتمام 37thمیڈ کیرئیرمینجمنٹ کورس میں شریک افسران کی ڈی آئی جی ہزارہ کے دفتر آمد

ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان، ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل اور ڈی پی او ہریپورمحمد عمر خان سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے شرکاء افسران کو خیبرپختونخواہ پولیس کی کارکردگی، سیکیورٹی صورتحال اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے بریفنگ دی

ایبٹ آباد()نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیر اہتمام 37thمیڈ کیرئیرمینجمنٹ کورس میں شریک افسران کے وفد نے سینئر کوآڈینیٹرسیمی اے خان کی زیر نگرانی ڈی آئی جی ہزارہ آفس کا دورہ کیا، دورہ کے موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان، ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل اور ڈی پی او ہریپور محمد عمر خان سے ملاقات کی اور خیبرپختونخواہ و ہزارہ پولیس کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے وفد کے شرکاء کو خیبرپختونخواہ وہ ہزارہ پولیس کی کارکردگی، عوامی سہولیات کیلئے اٹھائے گئے اقدمات،جرائم کے انسداد، ترقیاتی پراجیکٹ و فارنر کی سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور پولیس کو درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ پیش کی۔ ڈی آئی جی اور ڈی پی اوز نے وفد کے شرکاء کے سوالات پر تفصیلی آگاہ کیا۔اختتام پر وفد کی سینئر کوآرڈینیٹر سیمی اے خان نے ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان اور ڈی پی اوز کا شکریہ ادا کیا اور NIMاسلام آباد کی جانب سے ڈی آئی جی ہزارہ کو شیلڈ بھی پیش کی،ڈی آئی جی ہزارہ نے بھی ہزارہ پولیس کی جانب سے شیلڈ دی۔

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ہزارہ ریجن پولیس
بتاریخ:۔ 11-07-2023

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں