10/9 سالہ بچے سے جنسی ذیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار ۔
تھانہ خانپور کی حدود پنڈ منیم میں 10/9 سالہ بچے کے ساتھ جنسی ذیادتی کا واقع رونما ہوا۔متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف377/511.53CPA مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئےڈی ایس پی سرکل خانپور اور ایس ایچ او تھانہ خانپور وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سے متعلق احکامات جاری کیے ۔ایس ایچ او تھانہ خانپور انس خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے عبید اور ابراہیم ولد ماسٹر جاوید ساکنان پنڈ منیم کو گرفتار کرلیا۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے