Sکول سے سولر پینل چوری کرنے والے منفرد چور گرفتار

پشاور ( ) تھانہ انقلاب پولیس نے سکول سے سولر پینل چوری کرنے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان پشاور کے رہائشی ہے جنہوں نے رات کو سکول سے سولر پینل چوری کرلئے تھے، ملوث ملزمان کا جامع تفتیش کے دوران سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، گرفتار تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے ، اہم کاروائی کے دوران ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ چار عدد سولر پینل اور ایک عدد پستول بھی برآمد کرلی گئی ہے ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے،

تفصیلات کے مطابق مدعی سعید اللہ ولد نورمحمد نے تھانہ انقلاب پولیس کو سکول سے سولر پینل چوری کی رپورٹ درج کرائی تھی، جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی

ڈی ایس پی صدر سرکل محمد علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب ناصر خان نے عادی جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کرنے کیساتھ ساتھ مشتبہ افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا، جس کے دوران سکول سے سولر پینل چوری میں ملوث گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے تین ملزمان سدیس ولد سرزمین، خالد ولد عظمت اور میراباز عرف عباس ولد میر اکبر کو گرفتار کر لیا ، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ چار عدد سولر پینل اور ایک عدد پستول بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں