مزے دار بہاری بوٹی بنانے کی ترکیب

عید اسپیشل

بہاری بوٹی

اجزاء۔
گوشت 1کلو
پپیتا 2کھانے کے چمچے
لہسن ادرک 2کھانے کے چمچے
نمک ایک کھانے کا چمچہ
لال مرچ 1کھانے کا چمچہ
ناریل 2کھانے کا چمچہ
بڑی الائچی 4عدد
کالا زیرہ ایک کھانے کا چمچہ
براﺅن پیاز ایک کپ
سرکہ 2کھانے کا چمچہ
سرسوں کا تیل 6کھانے کے چمچے
خشخاش 2کھانے کے چمچے
دار چینی 2اسٹکس
کالی مرچ 10گرام
ترکیب۔
سب سے پہلے گوشت کے پسندے بنا کر پپیتا پیسٹ لگا کر2گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔خشخاش ، ناریل، دار چینی،بڑی الائچی،کالی مرچ، کباب چینی براﺅن پیاز سب کو پیسٹ لگائیں اور دھی میں مکس کیجئے ساتھ میں نمک لال مرچ، لہسن ادرک بھی مکس کرکے گوشت مکس کریں سرسوں کا تیل ڈال کر مکس کرنے کے بعد ایک گھنٹہ چھوڑ دیں پھر سیخ پر لگا کرباربی کیو کر لیں۔ چاہیں تو دھاگہ بھی باندھ سکتے ہیں۔
عید مبارک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں