Mansehra.com مانسہرہ ڈاٹ کام
16 ربیع الثانی 1448 ہجری منگل، 29 ستمبر 2026·15 اسو
آج کی حدیث سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ جس نے سبحان اللہ وبحمدہ ایک دن میں سو مرتبہ پڑھا اس کے تمام گناہ مٹا دیے جائیں گے اگرچہ (اس کے گناہ) سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔
تازہ ترین
جرائم

ایبٹ آباد: غیر اخلاقی جنسی آسودگی کے مراکز کے خلاف پولیس کی مہم جاری، 9 افراد گرفتار

29-ستمبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 39 وزٹ
Read in English
ایبٹ آباد – ایبٹ آباد پولیس نے فحاشی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الشہزاد ہوٹل اور سربن ویو ہوٹل میں قائم مبینہ قحبہ خانوں پر چھاپے مار کر 4 خواتین سمیت 5 مردوں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان
مردوں میں شامل ہیں:
· گلزیب ولد الیاس
· احسن ولد صدیق
· عبدالمعیز ولد محمد انور
· نعمان ولد محمد اقبال (الشہزاد ہوٹل کا مینیجر)
· مبشر ولد محمد اقبال (سربن ویو ہوٹل کا مینیجر)
خواتین میں شامل ہیں:
· مسماۃ نورین
· فوزیہ
· خوشی
· مسماۃ نایاب
قانونی کارروائی
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات علت نمبر 1036 اور 1037، زیرِ دفعات 371-A، 371-B تعزیراتِ پاکستان درج کر کے پابندِ سلاسل کر دیا گیا۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔