بریکنگ نیوز
.لمبی ڈھیری مانسہرہ: مدرسہ کی طالبہ کو گولیوں سے بھون دیا گیا، نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی
29-ستمبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
87 وزٹ
Read in English
مانسہرہ – لمبی ڈھیری مانسہرہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں جامعہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا للبنات کی ایک لائق و فائق طالبہ کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔
واقعے کی تفصیلات
گزشتہ کل بروز پیر 28 ستمبر 2026 کو جامعہ فاطمۃ الزہراء للبنات لمبی ڈھیری مانسہرہ کی درجہ رابعہ کی طالبہ، جو مولانا سعید احمد کی بیٹی اور مفتی منصور کی بھتیجی ہیں، مدرسہ سے واپسی پر گھر کے پاس پہنچی تھیں کہ ظالم درندوں نے تین گولیاں — سینہ، پیٹ اور ٹانگ — پر ماریں۔
بچی شرعی لباس، برقعہ، دستانے، جرابوں میں ملبوس اور حدیث وفقہ کی کتابیں اٹھائی، خون میں لت پت ہو کر زمین پر گری۔
فوری طور پر ایمرجنسی ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن رات آپریشنز کے باوجود وہ اللہ تعالیٰ کے پاس چلی گئیں۔
نمازِ جنازہ
شہیدہ طالبہ کا جنازہ آج مورخہ 29 ستمبر، بوقت 01 بجے، بمقام نزد جامعہ اشاعت الاسلام اختر آباد کالج دوراہا مانسہرہ میں ادا کیا جائے گا۔
عوامی ردعمل
انا للہ وانا الیہ راجعون
جہالت، ظلم اور سفاکیت کی انتہا ہو گئی ہے۔ عوام نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں