عوامی اعلانات
اہم اطلاع – وسیم ریاض ملک مرحوم
29-ستمبر-2026 — Shafqat Niaz
0 تبصرے
45 وزٹ
Read in English
علاقہ تناول و اگڑور کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت اور چیئرمین وسیم ریاض فاؤنڈیشن، وسیم ریاض ملک مرحوم گزشتہ روز دبئی میں انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کی میت دبئی سے پاکستان اور ان کے آبائی گاؤں اربوڑہ، اوگی لانے کے لیے تمام تر قانونی و انتظامی کارروائیاں جاری ہیں۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ تمام مراحل جلد از جلد مکمل ہوں، تاہم اس عمل میں تقریباً دو دن لگ سکتے ہیں۔ تمام علاقہ تناول و اگڑور کی عوام، بالخصوص وسیم ریاض ملک مرحوم سے محبت رکھنے والے احباب سے خصوصی گزارش ہے کہ مرحوم کی مغفرت کے لیے دعائے مغفرت کے ساتھ ساتھ ان کی میت کی جلد از جلد پاکستان واپسی اور آبائی گاؤں اربوڑہ پہنچنے کے لیے بھی خصوصی دعائیں کریں۔ ان شاء اللہ دبئی اور راولپنڈی میں نمازِ جنازہ کے بعد اوگی، اربوڑہ میں بھی مرحوم کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی اور تدفین بھی ان کے آبائی گاؤں اربوڑہ میں ہوگی۔ اللہ تعالیٰ وسیم ریاض ملک مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور ان کی میت کو جلد از جلد خیریت کے ساتھ پاکستان اور آبائی گاؤں اربوڑہ پہنچانے کے تمام مراحل آسان فرمائے۔ آمین۔ منجانب: فیملی ذرائع
ٹیگز:
#Mansehra News
#Mansehra City
#Mansehra District
#Mansehra Tourism
#Mansehra Weather
#Mansehra Sports
#Mansehra Events
#Mansehra Teachers
#Mansehra Personalities
#Mansehra Youth
#Mansehra Results
#Mansehra Development
#Mansehra Community
#Mansehra Mountains
#Mansehra Tourist Places
#Mansehra Photos
#Oghi
## #FuneralPrayer
##BreakingNews
##Hazara
تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں