Mansehra.com مانسہرہ ڈاٹ کام
16 ربیع الثانی 1448 ہجری منگل، 29 ستمبر 2026·15 اسو
آج کی حدیث سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ جس نے سبحان اللہ وبحمدہ ایک دن میں سو مرتبہ پڑھا اس کے تمام گناہ مٹا دیے جائیں گے اگرچہ (اس کے گناہ) سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔
تازہ ترین
جرائم

نواں شہر: چونا کاری کے تنازع پر جھگڑا، سوزوکی ڈرائیور جاں بحق، 3 افراد زخمی

29-ستمبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 34 وزٹ
Read in English
نواں شہر کے علاقے چونا کاری میں مبینہ طور پر چونا کاری کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں سوزوکی ڈرائیور وقار عرف کاکو جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد جاں بحق شخص کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ نواں شہر میں دونوں گروپوں کی جانب سے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔