Mansehra.com مانسہرہ ڈاٹ کام
14 ربیع الثانی 1448 ہجری اتوار، 27 ستمبر 2026·13 اسو
آج کی حدیث ´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک دعا سے زیادہ لائق قدر کوئی چیز نہیں“۔(سنن ابن ماجہ۔باب نمبر35۔حدیث نمبر3829)
تازہ ترین
ضلعی انتظامیہ

ایبٹ آباد: منڈیاں میں ایک وقت میں چھٹیوں کے باعث رش اور دھکم پیل، طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا

27-ستمبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 39 وزٹ
ایبٹ آباد – جمعہ کے روز منڈیاں کے علاقے میں کئی کالجز کو ایک ہی وقت میں چھٹی ہونے کے باعث شدید رش اور دھکم پیل پیدا ہو رہی ہے، جس سے خاص طور پر طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مسئلے کی نوعیت
شہریوں کے مطابق:
· تعمیر وطن، گرلز اور بوائز کالج سمیت کئی اداروں کی ایک وقت میں چھٹی ہوتی ہے
· سکول کے لڑکے باہر آتے ہی دھکم پیل اور لڑائی شروع کر دیتے ہیں
· اس سے طالبات شدید مشکلات کا شکار ہو جاتی ہیں
· گاڑیوں کا رش بڑھنے سے حادثات کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے
شہریوں کی اپیل
ایبٹ آباد کی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اس رش اور مسئلے کے حل کے لیے جلدی اقدامات کیے جائیں اور ان سکول و کالجز کی انتظامیہ سے مل کر کوئی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر سکول و کالجز کے چھٹی کے اوقات میں تھوڑی تبدیلی کی جائے تو بھی کافی حد تک رش کم ہو سکتا ہے اور طالبات سکون سے اپنے گھروں کو جا سکتی ہیں۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔