Mansehra.com مانسہرہ ڈاٹ کام
14 ربیع الثانی 1448 ہجری اتوار، 27 ستمبر 2026·13 اسو
آج کی حدیث ´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک دعا سے زیادہ لائق قدر کوئی چیز نہیں“۔(سنن ابن ماجہ۔باب نمبر35۔حدیث نمبر3829)
تازہ ترین

لکی مروت: رکشے پر فائرنگ، 3 کرکٹ کھلاڑی جاں بحق، 3 زخمی

27-ستمبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 31 وزٹ
لکی مروت – ضلع لکی مروت میں امن دشمن عناصر کا ایک اور بہیمانہ فعل سامنے آیا ہے، جہاں عبدالخیل کے قریب نامعلوم شرپسند عناصر نے کرکٹ میچ کھیل کر واپس لوٹنے والے نوجوان کھلاڑیوں کے رکشے کو نشانہ بنایا۔
واقعے کی تفصیلات
اس افسوسناک فائرنگ کے نتیجے میں 3 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام نوجوان علاقہ شاہ حسن کے مقام پر ایک کرکٹ میچ میں شرکت کے بعد رکشے پر سوار ہو کر عبدالخیل واپس جا رہے تھے۔
جب ان کا رکشہ عبدالخیل کے قریب پہنچا تو گھات لگائے بیٹھے شرپسند عناصر نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
جاں بحق افراد
· صادق آمین ولد محمد دین – ساکن ایراخیل
· عالیان ولد اختر – ساکن کٹہ خیل
· عمیر ولد نظام – ساکن شہباز خیل
زخمی افراد
· امداد اللہ ولد سعد اللہ – ساکن ایراخیل
· اعجاز ولد رفیع اللہ – ساکن شہباز خیل
· آصف ولد ظریف خان – ساکن شہباز خیل
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔